جنوبی کیلیفورنیا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے دو طالبعلم ہلاک

 کیلیفورنیا (92 نیوز) امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سینٹا کلیریٹا کے ہائی اسکول میں ایک طالب علم نے اپنے ہم جماعتوں پر فائرنگ کر کے ایک لڑکی سمیت 2 افراد کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق لاس اینجلس شیرف ڈپارٹمنٹ کے سربراہ کیپٹن کینٹ ویگنر کا کہنا تھا کہ سولہ سالہ حملہ آور نے اپنے بیگ سے گن نکالی اور ہم جماعتوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک 16 سالہ لڑکی اور 14 سالہ لڑکا ہلاک ہو گئے۔

فائرنگ کے نتیجے میں 2 لڑکیاں اور ایک لڑکا زخمی بھی ہوئے جن کو ایک نزدیکی اسپتال میں منتقل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کا تعلق ایشیا سے ہے۔ یہ اسکولوں پر رواں سال میں 85 واں حملہ تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.