ڈپٹی اسپیکر کیخلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اعتراض کے ساتھ واپس

اسلام آباد: (15 نومبر 2019) قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد کی قرارداد اعتراض کے ساتھ واپس کردی ہے۔

تحریک عدم اعتماد کی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکرنے رولز کی خلاف ورزی کی۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے قاسم سوری کے خلاف اپوزیشن سے وضاحت مانگ لی جس میں کہا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ ڈپٹی اسپیکرنے کون سے رولز کی خلاف ورزی کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قواعد کے مطابق تحریک عدم اعتماد پر آج ساتویں روز ووٹنگ ہونی تھی۔ اپوزیشن اگر وضاحت کے ساتھ تحریک جمع کرائے گی تو ووٹنگ کیلئے سات دن دوبارہ درکار ہوں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.