یو اے ای میں کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے

 متحدہ عرب امارات کے محکمہ تعلیم  نے  20 نومبربروز بدھ اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق موسم میں  پیش آنے والی تبدیلی کے سبب موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ایجوکیشن اتھارٹی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Due to unstable weather conditions, all schools in Abu Dhabi City will be closed on Wednesday, 20 November for students’ safety pic.twitter.com/hA2ERUvIcl

— Abu Dhabi Government Media Office (@admediaoffice) November 19, 2019

متحدہ عرب امارات کی وزارت تعلیم  کی جانب سے ان  کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ پر اس تعطیل کا اعلان بھی کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالج اوریونیورسٹیز اپنے اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے  یا معطل کرنے کے لیے  از خود فیصلہ کریں گے ۔

خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات کے محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو دن غیر مستحکم موسم کی پیش گوئی کی ہے جبکہ آسمانی بجلی اور گرج چمک کے ساتھ ، تیز ہواؤں اور سڑکوں پر حد نگاہ کم ہونے کے ساتھ ساتھ ہی بارش کا بھی امکان ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.