گابا ٹیسٹ، آسٹریلیا کی پوزیشن مضبوط

برسبین(24 نیوز) گابا ٹیسٹ، دوسرے دن  کھیل کے اختتام پرکینگروزنے 72رنز کی برتری حاصل کرلی جبکہ ان کی 9وکٹیں ابھی باقی ہیں، پاکستانی باؤلردن بھربے بسی کی تصویربنے رہے۔

آسٹریلیا نے پہلی اننگزمیں ایک وکٹ پر312رنزبنالیے۔آسٹریلوی بلے بازوں نے شانداراورپراعتمادبیٹنگ کی۔ڈیوڈوارنراورجوبرنز کی اوپننگ جوڑی نے پہلی وکٹ پر222رنز بنائے۔ڈیوڈ وارنر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری اسکورکی، ڈیوڈ وارنر 151رنز کیساتھ ناٹ آؤٹ ہیں۔ ڈیوڈوارنرکے اوپنرساتھی جوبرنزنے بھی شانداراننگزکھیلی لیکن نروس نائنٹیزکاشکارہوکر97رنزپروکٹ گنوا بیٹھے، انہیں یاسرشاہ نے کلین بولڈکیا۔

پاکستانی باؤلر دن بھر بے بسی کی تصویربنے رہے۔پاکستانی بلے بازوں نے توسنچری نہ کی، یاسرشاہ نے رنزدینے کی سنچری مکمل کرلی۔ 87اوورزکے کھیل کے دوران پاکستان صرف ایک وکٹ حاصل کرسکا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.