چیف آف نیول اسٹاف ایمیچورگالف کپ اسلام آبادمیں شروع

اسلام آباد: پاک بحریہ کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جمعہ کو13 واں ، ڈی ٹی اے چیف آف نیول اسٹاف امیچور گالف کپ ، مارگلہ گرین گالف کلب اسلام آباد میں شروع ہوگیا ہے ۔ چیمپیئن شپ 2019 کے افتتاحی روز دو کیٹیگریز میں میچ کھیلے گئے، سینئر امیچور کیٹیگری میں مارگلہ گرینز گالف کلب کےسمیع اللہ خان 69 کے مجموعی اسکور کے ساتھ آگے ہیں اور اس کے بعد چوہدری سعید خالق اور بریگیڈئر (ر) تنویر رفیع 71 نمبر پر ہیں۔ جونیئر کیٹگری میں ایم جی جی سی کے ماسٹر ارتضیٰ حسین پہلے اور حمزہ بلال دوسرے نمبر پر ہیں ۔اسی طرح آر جی سی کے ماسٹر مصطفی بلال 60 اسکور کے ساتھ فاتح رہے جبکہ ایم جی جی سی کے ماسٹر موحد ابراہیم 63 کے اسکور کے ساتھ رنر اپ رہے۔ایونٹ کی اختتامی تقریب 24 نومبر کو ہوگی ۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.