سابق ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم سلیم باجوہ کو چئیرمین سی پیک اتھارٹی مقرر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کی تعیناتی کا معاملہ، وفاقی حکومت کا لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو چئیرمین سی مقرر کرنے کا فیصلہ، سمری وزیراعظم کو بھجوا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق،  سی پیک اتھارٹی کے سربراہ کی تعیناتی کا فیصلہ ہو گیا ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کی تعیناتی کیلئے سمری وزیراعظم آفس کو بھجوا دی ہے جس کی آئندہ کابینہ اجلاس میں منظوری دی جائے گی۔

سی پیک اتھارٹی کے لیے 3 نام بھیجے گئے ہیں جس میں لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کا بھی نام ہے۔ سٹیبلشمنٹ ڈویژن کو نئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی کیلئے وزیراعظم عمران خان کی منظوری کا انتظار ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے لیفیٹننٹ جنرل ریٹائرڈ عاصم سلیم باجوہ کو سربراہ سی پیک اتھارٹی بنانے کا حکومت نے فیصلہ کر لیا ہے۔ عاصم سلیم باجوہ کو چار سال کیلئے چئیرمین سی پیک اتھارٹی تعینات کیا جائے گا۔

وزیراعظم اور کابینہ کی منظوری کے بعد سٹیبلشمنٹ ڈویژن باقائدہ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.