آرمی چیف کا نقیب اللہ محسود کے والد کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار

راولپنڈی: (02 دسمبر 2019) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کے انتقال پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے۔

آرمی چیف نے کہا کہ مرحوم سے کیا گیا انصاف کی فراہمی کا وعدہ پورا کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ نقیب اللہ محسود کے والد محمد خان محسود طویل عرصہ سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔ وہ راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری اسپتال میں زیرعلاج رہنے کے بعد آج خالقِ حقیقی سے جاملے۔ محمد خان محسود کی میت کو اُن کے آبائی علاقے وزیرستان منتقل کردیا گیا ہے اور ان کی نماز جنازہ صبح دس بجے ادا کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.