کنسرٹ کے دوران گلوکار عاصم اظہر پر کسی نے جوتا اچھال دیا گیا

 کوک اسٹوڈیو سے شہرت پانے والے گلوکار عاصم اظہر پر لائیو کنسرٹ کے دوران جوتا اچھال دیا گیا تاہم وہ اس کی زد میں آنے سے محفوظ رہے۔عاصم اظہر آج کل لائیو کنسرٹ کرنے میں مصروف ہیں، ایک کنسرٹ کے دوران عاصم اظہر جب اسٹیج پر گانا گارہے تھے کہ کسی نے ان کی جانب جوتا اچھال دیا جس سے وہ محفوظ تو رہے تاہم وہاں موجود مداحوں نے واقعے کی ویڈیو بناڈالی۔ عاصم اظہر پر جوتا پھینکنے کی ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جب کہ عاصم کے مداحوں کی جانب سے ناراضگی اور غصے کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔ عاصم اظہر کے مداح کا کہنا تھا کہ ہمیں فنکاروں کی عزت کرنی چاہیے خاص طور پر جب وہ اپنے کام کے ذریعے ملک کا نام روشن کرنے میں مصروف ہوں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.