پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی، مشیرخزانہ

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ پانچ ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارے میں نمایاں کمی ہوئی جبکہ مالی خسارا اور تجارتی خسارا بھی کم ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے حکومتی معاشی ٹیم کےہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ ماہ میں ملکی معیشت میں بہتری آئی ہے، برآمدات میں 10فیصد اضافہ ہوا ہے اور پاکستان اسٹاک مارکیٹ40 ہزار کی سطح عبور کرچکی ہے جبکہ حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جارہا ہے۔

مشیرخزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر نا صرف مستحکم رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوا،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں نوکریاں ملیں اور روز گار کے مواقع پیدا ہوں۔

عبدالحفیظ شیخ نے یہ بھی کہا کہ نان ٹیکس ریونیو میں 5 ماہ میں 100 فیصد سےبھی زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس ریونیو میں پچھلے سال کی  نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا۔

سرمایہ کاروں نے حکومتی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا،عبدالحفیظ شیخمشیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کیلئے بجلی اور گیس کو سبسڈیائز کررہے ہیں جبکہ کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کیلئے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

عبدالحفیظ شیخ کا یہ بھی کہنا تھا کہ تاریخ میں پہلی بارپورٹ فولیوسرمایہ کاری میں 1ارب ڈالر کے قریب سرمایہ کاری ہوئی اور غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں آنے میں  اچھا محسوس کررہے ہیں۔

مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی اکنامک پرفارمنس کو سراہا جبکہ اے ڈی بی نے پاکستان کی پرفارنس میں بہتری دیکھ کرپروگرام میں 3 ارب ڈالرکا اضافہ کیا جبکہ آئی ایم ایف کی ٹیم بھی یہاں آئی اور پاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو دیکھ کر کہا کہ پاکستان نے اپنے وعدے بخوبی پورے کیے۔

واضح رہے اس سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ اسٹاک مارکیٹ میں مضبوط رحجانات سرمایہ کاروں کےاعتمادکی عکاسی ہے۔

مشیربرائےخزانہ کا ٹوئٹ میں یہ بھی کہنا تھا کہ کےایس ای 100 انڈیکس نومبرمیں 14.9 فیصد بڑھ گیا تھا جبکہ انڈیکس میں اگست کے بعد سے 36.6 فیصد اضافہ ہوا جو ساڑھے دس ہزار پوائنٹس بنتا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.