ایران میں عوامی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں اور گرفتاریوں پراقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی

نیو یارک: (07 دسمبر 2019) ایران میں عوامی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں اور گرفتاریوں پراقوام متحدہ نے رپورٹ جاری کردی۔ سیکیورٹی فورسز نے احتجاج کے دوران دوسو آٹھ مظاہرین کو ہلاک اور سات ہزار افراد کوحراست میں لیا۔

ایران میں گزشتہ ماہ سے جاری پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف مظاہروں پر اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مظاہروں میں فورسز نےگولیاں برساکر دوسو آٹھ افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ یو این نے سات ہزار گرفتار مظاہرین کی رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ویڈیوز سے پتا چلتا ہے کہ ایران کے سیکیورٹی اداروں کے اہلکار منظم منصوبے کے تحت مظاہرین کو نشانہ بنارہے تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.