دنیا کے 16 خوبصورت ترین ائیرپورٹس

دنیا کے 16 خوبصورت ترین ائیرپورٹ جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے پوری دنیا میں بے حد مشہور ہے۔

دنیا بھر میں ایسے متعدد ائیرپورٹس ہیں جن کا طرز تعمیرات، فن ثقافت، خریداری کے مواقع اور خصوصی سہولیات وغیرہ کے باعث کچھ دیرائیرپورٹس قیام کرنا مسافروں کے لیے یادگار تجربہ ہوتا ہے۔

مقامی رپورٹ کے مطابق ایک فہرست تیار کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کے وہ کونسے ائیرپورٹ ہے جو اپنی خوبصورتی کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی کی وجہ بنتے ہیں۔

خوبصورت ائیر پورٹس کی فہرست میں سنگا پور چینگ ای ائیرپورٹ، اڈلفو سوریز میڈرڈ بار اجس ائیر پورٹ، مالوینس ارجانٹائنیز یو شاہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، مینارہ ائیرپورٹ مراکش، ڈاکسنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ، بیجنگ انچیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ، ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ، حماد انٹرنیشنل ائیتپورٹ، اوہیرا ائیرپورٹ، دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ، جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ، جان ایف کینڈی ائیرپورٹ، سوارنا بھومی ائیرپورٹ، پنسز جولینا انٹرنیشنل ائیرپورٹ، کوالالمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ، میڈیرائیرپورٹ، استنبول ائیرپورٹ شامل ہیں۔

چینگ ای ائیرپورٹ:

اس ائیرپورٹ کو دنیا کا خوبصورت ترین ائیرپورٹ قرار دیا جاتا ہے جہاں 2 سنیما ہال، سیکڑوں دکانیں، متعدد باغات، آرٹ گیلری وغیرہ کے ساتھ ایک مصنوعی آبشار بھی موجود ہے۔

اڈولفو سوریز میڈرڈ باراجس ائیرپورٹ:

اس ائیرپورٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس کی چھت بانسوں سے تیار کی گئی ہے اس کو2006میں اسپین کے شہر میڈرڈ میں ٹرمینل 4 کو عام کے لیے کھولا گیا تھا۔

مالوینس ارجنٹائنیز یوشیاہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ:

اس ائیرپورٹ کا طرز تعمیر اور ارگرد کے مناظر انتہائی منفرد ہیں جس کی خوبصورتی کا اصل اندازہ وہاں جاکر ہی ہوتا ہے یہ ائیر پورٹ جنبوبی ارجنٹائن میں واقع ہے۔

مینارہ ائیرپورٹ ، مراکش :

مراکش کا یہ بین الاقوامی ائیرپورٹ قدامت اور جدت طرز تعمیر کا شاہکار ہے۔

ڈاکسنگ انٹرنیشنل ائیرپورٹ ، بیجنگ:

یہ ائیرپورٹ اسٹار فش کی شکل کا ہے جسے چین میں کمیونسٹ پارٹی کی حکومت کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر تیار کیا گیا تھا جسے معروف آرکیٹیکٹ زاہا حدید نے ڈیزائن کیا تھا اور اس کی تعمیر کا آغاز 2014 میں ہوا تھا۔

انچیون انٹرنیشنل ائیرپورٹ :

یہ ائیرپورٹ جو سیئول کے مغرب میں واقع ہے، یہ جنوبی کوریا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ ہے اور کورین ثقافت کا گہوارہ بھی ہے۔

ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ:

ڈینور انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ٹینٹ کی طرح بہت نمایاں ہے اور اس کے پس منظر میں راکی ماﺅنٹینز کا پہاڑی سلسلہ ہے، اس ائیرپورٹ کے حوالے سے کئی دلچسپ توہمات بھی مقامی افراد میں پائے جاتے ہیںجبکہ یہ ایک 32 فٹ لمبے ایک بڑے گھوڑے کے دہشت زدہ کردینے والے مجسمے کی وجہ سے بھی جانا جاتا ہے جس کی آنکھیں آگ برساتی لگتی ہیں اور اسے بنانے والے کی موت اس مجسمے کے گرنے سے ہی ہوئی۔

حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ:

میں تعمیر ہونے والے حماد انٹرنیشنل ائیرپورٹ ایک 25 میٹر لمبے ٹمپریچر کنٹرولڈ ان ڈور لیپ پول کی وجہ سے جانا جاتا ہے اور 35 ڈالرز کے عوض پول، جم اور دیگر سہولیات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ بھی اس کا طرز تعمیر دنگ کردینے والا ہے۔

اوہیرا ائیرپورٹ :

شکاگو کا یہ ائیرپورٹ اپنے پیڈسٹرین ٹنل کی وجہ سے جانا جاتا ہے جس میں ایک نیون سائن میں لکھا ہے اسکائی دی لمٹ۔

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ:

یہ ائیرپورٹ دنیا کا ایک مصروف ترین ائیرپورٹ کے طور پر شمار کیا جاتا ہے اس میں مساف سے لے کر باغات اور ایسی ہی لاتعداد سہولیات موجود ہیں۔

جان ایف کینیڈی ائیرپورٹ:

ائیرپورٹ میں 1960 کی دہائی کا تھیم ہوٹل موجود ہے جبکہ سیکڑوں دکانیں، ریسٹورنٹس اور ایک پرانے طیارے میں بھی ایک ہوٹل کام کررہا ہے یہ نیورک کا ائیرپورٹ ہے۔

سوارنا بھومی ائیرپورٹ:

یہ ائیرپورٹ 2006 میں کھولا جو تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ہے جو اتھائی ثقافت کے رنگوں سے سجا ہوا ہے۔

پرنسز جولیانا انٹرنیشنل ائیرپورٹ:

کیریبیئن کے خطے پر واقع اس جزیرے کا بین الاقوامی ائیرپورٹ جو مسافروں کے لیے خطرناک ثابت ہوتا ہے اگر کوئی طیارہ بہت نیچے پرواز کرے تو ساحل پر موجود افراد طوفائی ہواﺅں اور تیز آواز سے گھبرا کر اپنا دل تھام لیتے ہیں۔

کوالالمپور انٹرنیشنل ائیرپورٹ:

ملائیشیا کا سب سے بڑا ائیرپورٹ جاپان کے معروف آرکیٹیکٹ کیشو کوروکاوا کا ڈیزائن کردہ ہے۔

میڈیراائیرپورٹ:

پرتگال کے جزیرے میڈیرا میں واقع اس ائیرپورٹ کی وجہ شہرت اس کا انوکھا رن وے ہے، درحقیقت یہاں طیارے کو اتارنا کسی ماہر سے ماہر پائلٹ کو بھی نروس زدہ کر دیتا ہے، کیونکہ گزشتہ پچاس سال سے یہ ایئر پورٹ اپنے چھوٹے سے رن وے پر پائلٹوں کی مہارت کا امتحان لے رہا ہے۔ خاص طور پر بڑے طیاروں کے لیے تو ایک کلو میٹر سے بھی چھوٹے رن وے پر اترنا کسی چیلنج سے کم نہیں خاص طور پر اس وقت جب پٹی کا اختتام سمندر میں جا کر ہوتا ہے اور مشکل میں مزید اضافہ اس طرح ہوتا ہے کہ یہ رن وے ہموار یا سیدھا ہونے کی بجائے ڈھلوان کی شکل میں ہے جس کی وجہ سے طیارے کی رفتار کو کنٹرول میں رکھنا آسان ثابت نہیں ہوتا۔

 واضح رہے یہ تمام تر دنیا کے خوبصورت ترین ائیرپورٹس ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.