سری لنکا کا پاکستان کیخلاف پہلےٹیسٹ میں بیٹنگ کا فیصلہ

فوٹو: ریڈیو پاکستان ٹویٹر

سری لنکن ٹیم کے کپتان کرونارتنے نے پاکستان کےخلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کر لیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ پاکستان میں 10 سال بعد بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ہوئی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ عابد علی اور عثمان شنواری ڈیبیو کریں گے۔ ٹیم میں فواد عالم کو شامل نہیں کیا گیا۔

اظہر علی کا کہناتھا کہ گراؤنڈ پر کھیلنے کی بہت خوشی ہے اورتمام کھلاڑی پُرجوش ہیں۔ جیت کے ساتھ سیریز کا آغاز کریں گے۔

پاکستان ٹیم

کپتان اظہر علی، شاممسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، وکٹ کیپر محمد رضوان، عثمانشنواری، محمد عباس، نسیم شاہ، شاھین شاہ آفریدی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.