رانو منڈل گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی شخصیات میں شامل

2019، رانو منڈل بھی گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی بھارتی شخصیات میں شامل ہوگئیں۔ اِس سال کے اختتام پر گوگل کی جانب سے ان لوگوں کی فہرست جاری کی گئی ہے جن کو 2019 میں سب سے گوگل پر سرچ کیا گیا ہے، فہرست کے مطابق بھارت میں رواں سال سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیات میں رانو منڈل کا نام بھی شامل ہے۔ اِس فہرست کے مطابق رانو منڈل کا نام ٹاپ 10 شخصیات میں شامل ہے، فہرست میں رانو منڈل کا نام 7ویں نمبر پر ہے۔ واضح رہے کہ رانو منڈل بھارت کے ریلوے اسٹیشن پر گانا گا کر مشہور ہونے والی گلوکارہ ہیں اور ان کی گلوکاری کے بعد بھارتیوں نے ان کو لتا منگیشکر کانام بھی دیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.