حکومت نےمعیشت کودرست سمت میں گامزن کردیا ہے:معاون خصوصی اطلاعات

اطلاعات ونشریات کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے معیشت کو درست سمت میں گامزن کردیا ہے اور عوام کو ریلیف کی صورت میں اس کے ثمرات جلد ملیں گے ۔آج سیالکوٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عالمی ادارے بھی معیشت میں بہتری کا اعتراف کررہے ہیں ۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے جو برآمدکنندگان کے ریفنڈ کے معاملات حل کرے گی ۔ فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ عوام نے حزب اختلاف کی جماعتوں کی سیاست مسترد کردی ہے جو ان کے مذموم مفادات پرمبنی ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسترد کیے جانے والے عناصر سیاست میں رندہ رہنے کیلئے افواہیں پھیلا رہے ہیں ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.