جنگلات میں لگی آگ سے آسٹریلین اوپن بھی متاثر، کوالیفائنگ میچز ملتوی

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے دھواں اب سال کے پہلے ٹینس گرینڈ سلیم ایونٹ پر بھی اثرانداز ہونے لگا ہے جس کے سبب ایونٹ کی پریکٹس اور کوالیفائنگ میچز کو ملتوی کردیا گیا۔

کئی ماہ سے آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ کے سبب پھیلنے والی فضائی آلودگی پر کھلاڑیوں اور کوچز نے اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے جس کے سبب لاکھوں ایکڑ جنگلات تباہ اور کروڑوں جانور لقمہ اجل بن چکے ہیں۔

سال کا پہلا گرینڈ سلیم آسٹریلین سال کے پہلے مہینے میں آسٹریلیا کے مشہور شہر میلبرن میں منعقد ہوتا ہے جسے رہائش کے لیے دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

لیکن جنگلات میں لگنے والی آگ سے جہاں آسٹریلیا کے دیگر شہر متاثر ہوئے وہیں میلبرن بھی اس سے محفوظ نہ رہ سکا اور اس وقت وہاں آب و ہوا اس حد تک خراب ہو گئی ہے کہ اسے کائنات کے بدترین شہروں میں سے ایک قرار دیا جا رہا ہے اور حکام نے اسے 'صحت کے لیے خطرناک' قرار دیا ہے۔سٹی آف میلبرن کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا گیا کہ شہری گھروں میں رہنے کی کوشش کریں، دروازے اور کھڑکیاں بند رکھیں اور پالتو جانوروں کو گھروں کے اندر رکھیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.