چیف الیکشن کمشنراوراراکین کی تقرری کامعاملہ :پارلیمانی کمیٹی کافیصلہ کن اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: چیف الیکشن کمشنراور الیکشن کمیشن آف پاکستان کےاراکین کی تقرری کے بارے میں پارلیمانی کمیٹی کافیصلہ کن اجلاس آج ہوگا ۔

 پارلیمانی کمیٹی کا فیصلہ کن اجلاس آج دن بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنرکی تقرری پر مستقل تاخیرکےبعدحکومت اور اپوزیشن نےاب اس عہدے کےلئےریٹائرڈ بیوروکریٹ سکندر سلطان راجا کو نیا چیف الیکشن کمشنر بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ حکومت نے اپوزیشن کو سکندر سلطان راجا کے نام سے آگاہ کردیا ہے۔ سکندر سلطان کا نام وزیر اعظم کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا۔ مسلم لیگ ن کی جانب سے سکندر سلطان اور فضل عباس میکن کے ناموں پر رضامندی دی گئی تھی۔ جبکہ سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر کے لئے نثار درانی اور بلوچستان سے شاہ محمدجتوئی کے نام فائنل ہوا ہے ۔الیکشن کمیشن کے دونوں ممبران کا تعلق اپوزیشن کے نامزدگیوں سے ہے۔ آج تینوں ناموں پر حتمی اتفاق رائے کے بعد کمیٹی سے منظوری لی جائے گی جس کے بعدپارلیمانی کمیٹی سے منظوری کے بعد تمام نام توثیق کے لیے صدرعارف علوی کو بھجوائے جائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.