اٹلی کے سبکدوش سفیر کی آرمی چیف سے ملاقات، آئی ایس پی آر

 اٹلی کے سبکدوش سفیر کی جی ایچ کیو آمد پر آرمی چیف سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اٹلی کے سبکدوش سفیر نے جی ایچ کیو ہیڈکواٹر میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے الوداعی ملاقات بھی کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے اٹلی کے سبکدوش سفیر کی پاکستان کی خدمات کا شکریہ ادا کیا اور اٹلی کے سبکدوش سفیر کو نیٹو کا سینئر نمائندہ منتخب ہونے پر مبارکبا د بھی دی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی دلچسپی  کے امور بالخصوص لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کی صورتحال اور مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک بار پھر عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج کشمیر کاز اور کشمیری عوام کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جنرل قمر جاوید باجوہ نے   پاک فوج  کی جانب سے ہاکی کے فروغ اور ترویج  کے لیے ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں بنائے گئے  ایک بین الاقوامی معیار  کے آسٹرو ٹرف ہاکی اسٹیڈیم کا افتتاح کیا تھا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے قومی کھیل ہاکی کے فروغ کے لیے سہولیات کی فراہمی کی غرض سے بین الاقوامی معیار کا آسٹروٹرف اسٹیڈیم ایوب نیشنل پارک راولپنڈی میں تیار کیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.