آرمی چیف سےصدرآزاد کشمیرکی ملاقات،ایل او سی کی صورتحال پرتبادلہ خیال

اسلام آباد:آئی ایس پی آر کےمطابق آرمی چیف جنر ل قمرجاویدباجوہ نےصدر آزاد کشمیر مسعودخان سےملاقات کی ہے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے اموراور ایل او سی کی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی ہے ، ملاقات میں لائن آف کنٹرول اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی ۔اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج مسئلہ کشمیرپرکشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج کشمیر کاذاورکشمیریوں کے لئے مکمل تعاون جاری رکھے گی ۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.