وزیر اعظم کی ورلڈ اکنامک فورم میں بنا پرچی کے تقریر، عالمی دنیا میں تعریفوں کے پُل بندھ گئے۔۔۔ اہم خبر آگئی

تحریک انصاف کے حامی اکثر یہ بات کہتے نظر آتے ہیں کہ عمران خان بنا پرچی کے دنیا کے کسی بھی فورم پر فی البدیہہ تقریر کرنے کا فن رکھتے ہیں لیکن اب ان کے اسی فن کے غیر ملکی بھی مداح ہوگئے ہیں۔

ورلڈ اکنامک فورم کے موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے تقریباً 29 منٹ طویل فی البدیہہ خطاب کیا۔ جب وہ اپنا خطاب مکمل کرکے سوال و جواب کے سیشن کیلئے آئے تو میزبان نے ان کا شکریہ ادا کیا اور فی البدیہہ تقریر کو متاثر کن کہا۔

وزیر اعظم جب تقریر کرنے کے بعد بیٹھنے لگے تو میزبان نے کہا کہ ’ مسٹر پرائم منسٹر ، ملک کیلئے اپنے عزائم سے آگاہ کرنے کا شکریہ، آپ نے بغیر کسی پرچی کی مدد سے انتہائی فصیح و بلیغ انداز میں اپنا وژن پیش کیا جو انتہائی متاثر کن ہے۔‘

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اپنے خطاب میں بھی وزیر اعظم عمران خان نے آدھے گھنٹے سے زائد تقریر کی تھی جس میں انہوں نے کسی پرچی کا سہارا نہیں لیا تھا۔ ان کی اس تقریر کو مسلم دنیا میں خوب سراہا گیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.