عالمی مارکیٹ اور صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں فی تولہ اور دس گرام میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کی کمی ہوئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 129 روپے کی واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 2 ڈالر کم ہوا ہے۔
قیمتوں میں حیران کن کمی کے نتیجے میں کراچی، لاہور، اسلام آباد، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 90 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں کمی کے بعد 77 ہزار 346 روپے ہوگئی۔
تاہم اوپن مارکیٹ میں آج کے امریکی ڈالر کی قیمت 154 روپے ہے۔ مزید کرنسیوں کے ریٹ جاننے کے لیے لِنک پر کلک کریں۔
روزانہ سونے کے نئی قیمت جاننے کے لیے وزٹ کریں Daily Gold Rates