حکومتی نظام اور ریاستی امور اس وقت جمود کا شکار ہیں: ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد:سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ حکومتی نظام اس وقت جمود کا شکا ر ہے اور ریاستی امور بھی جمود میں ہیں، مگر ریاستی امور زیادہ دیر تک جمود کا شکار نہیں رہ سکتے۔ جی این این کے خصوصی پروگرام " لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود" میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ  سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمن اور حکومت میں تلخی بڑھ رہی ہے ،اور آئندہ 8 سے 10 دنوں میں سیاسی ایوانوں اور ایوانوں سے باہر واضح ہو جائے گا کہ کشیدگی کس حد تک جائے گی،کیونکہ  حکومتی نظام اس وقت جمود کا شکا ر ہے  اور ریاستی امور بھی جمود میں ہیں ۔ریاست کے امور زیادہ دیر تک جمود کا شکار نہیں رہ سکتے ۔ سینئر تجزیہ کار کا مزید کہنا تھا کہ  پاکستان کو افغانستا ن میں قیام امن ،مشرق وسطی میں سیکیورٹی  کے حالات ،پاک چین اقتصادی راہدار ی اور عالمی مالیاتی ادادرے (آئی ایم ایف) کے ساتھ مذاکرات سے متعلق بڑے فیصلے کرنے ہیں ۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.