عہدِ وفا کی رانی کے مداحوں کے لیے بڑی خبر، اداکارہ اب کس فلم میں نظر آئیں گی؟

image

پاکستانی شوبز انڈسٹری میں بہت ہی کم عرصے میں اپنی جگہ بنانے والی زارہ نور عباس ایک مرتبہ پھر فلم میں آنے کو تیار ہیں۔

اداکارہ کی گزشتہ سال دو فِلمیں پرے ہٹ لو اور چھلاوہ ریلیز ہوئی تھیں جن میں اداکارہ نے اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ہدایت کار و پروڈیوسر فہیم برنی نے اپنی نئی فلم میں زارا نور عباس کو کاسٹ کیا ہے جبکہ زارا نور عباس نے فہیم برنی کے ڈرامے ڈھڑکن سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔

فہیم برنی کے مطابق 'یہ فلم مزاح سے بھرپور ہوگی جبکہ فلم کی کہانی دوستی، محبت، تفریح اور خاندانی رشتوں کے گرد گھومتی ہے۔ زارا نور عباس میں وہ تمام صلاحیتیں موجود ہیں جو ایک فلم کے کردار میں ہونی چاہیئے'۔

ہدایت کار فہیم برنی کا مزید کہنا تھا کہ 'ہم فلمی شائقین کو مکمل مزاح سے بھرپور فلم پیش کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں'۔

تاہم فلم کے حوالے سے اداکارہ زارا نور عباس کا کہنا تھا کہ میں فہیم برنی کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہوں، میں جاتنتی ہوں کہ وہ فلم بنائے گے تو وہ ایک فیملی انٹرٹینمنٹ فلم ہوگی۔

واضح رہے ان دنوں زارا نور عباس مشہور ڈرامہ عہد وفا میں رانی کا کردار ادا کر رہی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.