این ایچ اے انٹرنیز، فارغ التحصیل گریجویٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے.مراد سعید

مواصلات کے وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ شاہراہوں کا قومی ادارہ انٹرنیز اور حال ہی میں فارغ التحصیل ہونے والے گریجویٹس کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔انہوںنے جمعہ کے روز اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شاہراہوں کے قومی ادارے کے ساتھ کام کرنے والے معاونین اور کمپنیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ این ایچ اے کے ساتھ انٹرن شپ کرنے والے طلبا کے محفوظ مستقبل کیلئے انہیں ملازمتیں فراہم کریں۔انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو اس قابل بنایا جائے گا کہ وہ اپنے وسائل سے سڑکیں تعمیر کر سکے۔محکمہ ڈاک کی خدمات سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈاک خانوں کا فرنچائزنیٹ ورک قائم کیا جائیگا جس سے نوجوانوں کو ڈھائی لاکھ ملازمتیں ملیں گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.