پاکستان میں جراثیم سے بچاؤ ماسک پر بھی منافع خوروں کا راج

پاکستان کی سرزمین وہ جگہ ہے جہاں ہر طرح کے سرمایہ کار موجود ہیں جو کہ ہر قسم کی سرمایہ کاری کر کے منافع کمانے کا ہنر جانتے ہیں۔

حال میں دنیا بھر میں چلی کورونا وائرس کی لہر چلی جس کی گرفت میں پاکستان بھی آگیا اور احتیاط کے طور پر عوام میں جراثیم سے بچاؤ ماسک پہنے اور پرہیز کرنے کے احکامات جاری کئے گئے لیکن منافع خوروں نے یہاں پر بھی اپنی سرمایہ کاری کا کام عرج پر رکھا۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے، ڈاکٹر ظفر مرزاپاکستانی منافع خوروں نے پورے پاکستان سے ڈسٹ ماسک جسے این-95 بھی کہا جاتا ہے مارکیٹ سے غائب کردیئے گئے ہیں۔

چند دکانوں اور فارمیسی پر دستیاب یہ ڈسٹ ماسک جس کی مالیت محض 40 سے 45 روپے کی ہے اب 350 سے 400 میں دستیاب ہیں۔

اس طرح ہر ایک ماسک پر تقریباً 1000 فیصد کا منافع کمایا جارہا ہے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی  روک تھام اور تدارک کے لئے ہماری تیاری مکمل ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں آج 2افرادمیں کوروناوائرس کی تصدیق ہوئی ہے لیکن طب کی اخلاقیات میں مریض کی معلومات شیئرنہیں کی جاتیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوگئی ہے،  چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ نوجوان میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ 22 سالہ متاثرہ شخص اور اہلخانہ کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.