ایچ بی ایل پی ایس ایل 5 کا میلہ آج راولپنڈی میں سجے گا

راولپنڈی: (27 فروری 2020) ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ پانچ کامیلہ آج راولپنڈی میں سجے گا۔ پنڈی ٹی ٹوئنٹی لیگ کا چوتھا وینیو بنے گا۔ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزٹاپ پوزیشن کے حصول کے لیے معرکہ آراہوں گے۔

ایچ بی ایل پاکستان سپرلیگ پانچ میں آج نواں میچ نئے وینیو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلاجائے گا۔جس کے بعد ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے وینیوز کی تعداد چار ہو جائے گی۔ پنڈی میں آج پوائنٹ ٹیبل پر دو سرفہرست ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان معرکہ آرائی ہوگی۔ شاداب خان کی زیرِ قیادت اسلام آباد اور سرفرازاحمد کی کپتان میں کوئٹہ نے تین میچزکھیل کر دوفتوحات کی بدولت چار، چار پوائنٹس حاصل کیے ہیں۔کل کا میچ جیت کر ملتان سلطانز کے بھی چار پوائنٹس ہوگئے۔آج کی فاتح ٹیم چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوجائے گی۔ افتتاحی باہمی میچ میں کوئٹہ نے اسلام آباد کو تین وکٹوں سے شکست دی تھی۔ شاداب الیون نے ملتان کوآٹھ وکٹوں سے اور لاہورکو سنسنی خیز مقابلے میں ایک وکٹ سے ہرایا تھا۔ ٹیم کو لیوک رونکی،کولن منرو، ڈیوڈ میلان،کولن انگرم اور آصف علی کے ساتھ فہیم اشرف اور عماد بٹ جیسے آل راؤنڈرزکی خدمات میسرہیں۔

دفاعی چیمپئن کوئٹہ نے اسلام آباد کے خلاف فاتحانہ آغاز کے بعد پشاور زلمی نے چھ وکٹ سے ہرایا۔کراچی کو پانچ وکٹوں سے شکست دی۔شین واٹسن اور جیسن روئے کے ساتھ کپتان سرفراز احمد بھی عمدہ فارم میں ہیں۔ تاہم احمد شہزاد اب تک اپنے جلوے نہیں دکھا سکے۔کوئٹہ کے محمدحسنین، نسیم شاہ اور تیمل ملز کی پرفارمنس بھی بہت عمدہ ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.