کسی جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی نہیں ہوئی، فروغ نسیم

اسلام آباد: (27 فروری 2020) وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ کسی جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی نہیں ہوئی، نہ ہو رہی ہے اور نہ ہی ہوگی۔ وکلاء کی ویلفیئر اور عدلیہ کی آزادی کیلئے ہر کام کیا جائے گا۔

اسلام آباد میں وکلاء کی تقریب سے خطاب کے دوران وفاقی ویز قانون بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعداد کم از کم پندرہ ہونی چاہیے۔ اسلام آباد بار کونسل کا سیکریٹریٹ سپریم کورٹ کے قریب ریڈ زون میں ہونا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ اسی سال شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ انگریزوں کے جس سوا سو سال پرانے قانون پر ہم چل رہے ہیں وہ خود اس میں کتنی بار ترامیم کر چکے ہیں۔ تمام ججز کی تعیناتیاں کوٹہ سسٹم کے بجائے صرف میرٹ پر ہونی چاہئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی تعصب کو ختم ہونا چاہیے، پنجاب میں یہ تعصب ختم ہوچکا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کا جج اگر کراچی شفٹ ہو تو اسے سندھ ہائیکورٹ بھی بھجوایا جاسکے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.