کورونا سے متاثرہ مریض یحییٰ کا مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا

کرونا وائرس سے متاثرہ  مریض یحییٰ جعفری کا مبینہ آڈیو پیغام سامنے آگیا، مریض یحییٰ نے اپنے پیغام میں دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

اپنے پیغام میں یحییٰ جعفری  نے کہا کہ ہاں وائرس ہوا ہے لیکن ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس وائرس نے مجھے زیادہ متاثر نہیں کیا ، ابھی یہ مر ض ابتدائی نوعیت کا ہے ۔

کرونا وائرس سے متاثرہ شخص کا بیان سامنے آگیایحیٰ کے ساتھ کون کون تھا؟ کس کس کو وائرس کا خدشہ ہے؟#BOLNews #caronavirusoutbreak #Pakistan #Karachi #Health #Iran #China #CoronaVirusUpdates #Yahya pic.twitter.com/TS0m0lBZZH

— BOL NETWORK (@BOLNETWORK) February 27, 2020

یحییٰ جعفری  نے یہ بھی کہا کہ اموات کی شرح  دنیا  میں وہ صرف ایک  فیصد ہے  جبکہ جو لوگ اس وائرل سے جاں بحق ہوئے ان کی عمر ساٹھ سال سے  زائد تھی ۔

کرونا وائرس سے متاثرہ  مریض  یحییٰ کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کا ایمیون سسٹم مضبوط ہوتا ہے اس لئے وہ اس  بیماری کے خلاف مدافعت کرلیتے ہیں ، باقی  مجھے آپ سب کی دعاؤں کی ضرورت ہے ۔

اپنے پیغام میں یحییٰ جعفری نے  اس شخص کو جس کے نام آڈیو پیغام  بھیجا گیا ہے، اس سے درخواست کی ہےکہ آپ خصوصی ظور پر   اپنا ٹیسٹ کروالئے کیونکہ آپ اور میں ساتھ ساتھ ایک ہی روم میں ہوتے تھے  لہذا آپ بھی اپنا ٹیسٹ کروالئے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان میں  کورونا وائرس سے متاثرہ دو مریضوں کی تصدیق ہوئی تھی۔

کرونا وائرس : یحییٰ جعفری کے اہلخانہ اسپتال سے ڈسچارج

ترجمان محکمہ صحت نے تصدیق کی ہے کہ چند روز قبل ایران سے کراچی واپس آنے والے 22 سالہ متاثرہ شخص کونجی اسپتال کے آئسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے ۔

ذرائع کا کہنا تھا  کہ یحییٰ جعفری نامی نوجوان روز قبل ہوائی جہاز کے ذریعے ایران سے کراچی پہنچا ہے، حفاظتی انتظامات کے تحت متاثرہ شخص کے اہلخانہ کی بھی نگرانی کی جارہی ہے اور انہیں بھی مخصوص وارڈ میں منتقل کردیا گیا تھالیکن ۔

دوسری جانب محکمہ صحت سندھ کے مطابق کراچی میں کرونا وائرس سے متاثرہ یحیی جعفری کے اہلخانہ میں کرونا وائرس کی تشخیص نہیں ہوئی جبکہ اہلخانہ کے لئے گئے ٹیسٹ کے نتائج  بھی منفی آئے  جس کے بعد اہلخانہ کو ائسوکیشن وارڈ سے ڈسچارج کردیا گیا ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.