ایک اور شکست : لاہور قلندرز کی ٹیم فتح کیلئے ترس گئی

اسلام آباد: پی ایس ایل کے 11ویں میچ میں پشاور زلمی نے لاہور قلندرز کو 16 رنز سے شکست دے دی، لاہور کی ٹیم 12 اوورز میں صرف 116 رنز بنا سکے۔ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ کا ٹاس بارش کے باعث تاخیر سے ہوا جس کی وجہ سے میچ 12 اوورز تک محدود کردیا گیا، لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو بیٹنگ کی دعوت دی، کامران اکمل اور ٹام بینٹن نے اننگز کا جارحانہ آغاز کیا، کامران 20 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس لوٹ گئے۔ٹام بینٹن اور حیدر علی نے 34,34 رنز کی عمدہ اننگز کھیلیں ، اس کے علاوہ لائم لیونگسٹون 5، لوئس گریگوری 16، محمد محسن صفر، ڈیرین سیمی 12 اور وہاب ریاض 13 رنز بنا سکے۔لاہور قلندرز کی جانب سے دلبر حسین نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کی اور 3 اوور کے کوٹے میں 24 رنز دیے، ڈیوڈ ویزے نے 2 اور شاہین شاہ آفریدی نے 27 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.