سعودی عرب: عمرہ ادائیگی کی اجازت کب تک ملنے کا امکان؟

image

سعودی حکام کی جانب سے رواں ماہ کے آخر تک عمرہ ادائیگی کے لیے اجازت ملنے کا امکان ہے، جس کے بعد عمرہ زائرین سعودی عرب مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ جاسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق عارضی طور پر عمرے پر پابندی اس لئے لگائی گئی تھی کیونکہ سعودی عرب میں پانچ انٹرنیشنل ایئر پورٹس پر قرنطینہ اور مکمل اسپتالوں کو فعال کیا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق سعودیہ کے شہر جدہ، مدینہ، ریاض، دمام، ابھا اور جازان کے ایئرپورٹس میں مکمل طبی سہولتوں کی فراہمی کے انتظامات کر رہی ہے،اس سلسلے میں سعودی حکام ایئر پورٹس پر کورونا وائرس سے بچنے کے لئے حفاظتی اقدامات کرنے میں مصروف ہے۔

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چند روز میں ان تمام ایئرپورٹس پر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا دیا جائے گا۔ واضح رہے کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 2 کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ سعودی حکام کی عمرہ پر لگائے جانے والی پابندی کو ختم کرنے کا بھی امکان ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.