ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، خریدار پریشان

image

کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سونے کی قیمتیں اتار چڑھاؤ کا شکار ہیں جبکہ اب فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جیولرز ایسوسی ایشن محمد ارشد کے مطابق پاکستان میں سونے کی قیمت فی تولہ 500 روپے اضافے کے بعد 95 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ اِسی طرح دس گرام سونا 600 روپے کے اضافے سے 81 ہزار 618 روپے ہوگیا ہے۔

یاد رہے اس سے پہلے بھی قیمتوں میں اضافے کے بعد سونا سستا ہوگیا تھا لیکن ایک مرتبہ پھر قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.