گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں چالیس ہزار روپے والے پریمیئم پرائز بانڈ (رجسٹرڈ) کی بارہویں قرعہ اندازی میں آٹھ کروڑ انعام کا قرعہ بانڈ نمبر 518928 کے نام نکلا۔
تفصیلات کے مطابق تین پرائز بانڈز 284533-819896-944989 ، دوسرے انعام کے حق دار ٹھہرے ۔دوسرا انعام تین کروڑ روپے فی بانڈ تھا۔
جبکہ پانچ لاکھ روپے فی بانڈ، تیسرے انعام کے لئے 660 انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی گئی ۔
مجموعی طور پر چالیس ہزار روپے والے پریمیئم بانڈ(رجسٹرڈ) کے بارہویں ڈرا میں 664 انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کی گئی۔
اپنے پرائز بانڈ یہاں چیک کریں