اس تصویر میں آخر کون سا راز چھپا ہے؟ جو یہ وائرل ہوگئی

image

کچھ تصاویر دیکھنے میں بہت اچھی لگتی ہیں مگر کبھی کبھار تصویروں میں چھپی ایسی چیزوں پر نظر پڑ جاتی ہے کہ جسے دیکھ کر ہمارے رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں۔

اسی طرح کی ایک یہ تصویر ہے جس میں ایک فیملی کے چھ لوگ بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں لیکن بظاہر دکھنے میں یہ عام سی تصویر ہے۔

لیکن کچھ عرصہ قبل یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی تھی جس کی وجہ انتہائی دلچسپ ہے۔

اس تصویر میں چشمہ پہنی بچی جس نے جامنی رنگ کی جیکٹ پہنی ہوئی ہے، اس نے اپنے دونوں ہاتھ گود میں رکھے ہیں، مگر وہیں ایک تیسرا ہاتھ بھی بینچ پر رکھا نظر آرہا ہے

یقیناً آپ بھی یہی سوچنے پر مجبور ہو گئے ہوں گے کہ آخر یہ تیسرا ہاتھ کس کا ہے؟

فوٹوگرافر کے مطابق یہ ایڈیٹنگ کی خرابی تھی جس کا پتہ ایک ماہ بعد چلا اور اس نے اسے فوٹو شیئرنگ سائٹ imgur پر شئیر کیا جہاں سے یہ تصویر خوب وائرل ہوئی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.