ملکہ وکٹوریہ کا کراچی اور سکھر کے بازاروں سے کیا تعلق ہے؟ دلچسپ معلومات

image

ملکہ وکٹوریہ انیسویں صدی عیسوی میں سلطنتِ برطانیہ کی مقبول ترین حکمران اور دنیا کی طاقتور خاتون رہ چکی ہیں۔

یہ وہی ملکہ ہیں جن کے دور میں برصغیر کو برطانوی کالونی میں تبدیل کرنے کا آغاز کیا گیا۔ ان کے 64 سالہ دورِ حکمرانی میں انھیں ایسی ملکہ کے طور پر دیکھا جاتا تھا جس نے تاجِ برطانیہ کا وقار بلند کیا تھا۔

ملکہ برطانیہ سلطنت کے امور نہایت ذمہ دارانہ طریقے سے چلانے اور تاجِ برطانیہ کو نوآبادیات اور مختلف کالونیوں کی صورت میں مضبوط اور مستحکم بنانے کے لئے کوششوں کے باعث وہ عام لوگوں میں مقبول رہیں۔

ان کے نام کا سب سے پہلا بازار آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں تعمیر کیا گیا جس کا نام کوئن وکٹوریہ مارکیٹ رکھا گیا۔

بعد ازاں ہندوستان میں برطانوی عمل داروں نے اپنی ملکہ سے اظہارِ عقیدت کے لئے سکھر شہر کا انتخاب کیا اور وہاں وکٹوریہ مارکیٹ قائم کی گئی۔

اسی طرح شہر کراچی میں برطانوی انتظامیہ نے صدر کے علاقے میں ایک اور خوبصورت عمارت تعمیر کی اور یہاں بازار سجایا جو آج ایمپریس مارکیٹ کے نام سے بے حد مشہور ہے۔

خیال رہے کہ آسٹریلیا کی کوئن وکٹوریہ مارکیٹ 1878، پاکستان کے شہر سکھر کی وکٹوریہ مارکیٹ 1883 جبکہ کراچی میں موجود ایمپریس مارکیٹ 1889 میں تعمیر ہوئی۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.