سڑکوں پر بھیک مانگنے والی لڑکی راتوں رات مشہور شخصیت کیسے بن گئی؟

image

فلپائن کی سڑکوں پر بھیک مانگنے والی حسین لڑکی کی تصویر وائرل ہو رہی ہے جو کہ چار سال کے اندر ایک مشہور ماڈل اور انٹرنیٹ کی مقبول شخصیت بن چکی ہے۔

ریٹا گووئلا چار سال قبل 13 برس کی عمر میں سڑکوں پر بھیک مانگ رہی تھیں کہ کسی نے ان کی ایک تصویر کھینچ کر انٹرنیٹ پر اپ لوڈ کر دی۔ ریٹا کا چہرہ دیکھ کر کئی کمپنیوں نے انہیں ماڈلنگ کی آفر کر دی اور اب سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ان کے مداحوں کی تعداد ایک لاکھ سے زائد ہو چکی ہے۔

2016 میں وہ فلپائنی شہر لقبان میں بھیک مانگ رہی تھیں۔ ان کے والد بھی کوڑا چننے کا کام کر رہے تھے ان کے پاس کھانے کو بھی کچھ نہیں تھا اور ریٹا نے کبھی اسکول کی صورت تک نہیں دیکھی تھی۔

مئی 2016 میں فلپائنی فوٹوگرافر ٹوفر کوئنٹو کی نظر اس بچی پر پڑی جو اس کے حسن سے بہت متاثر ہوا اور اس کی ایک فوٹو لے کر اس نے انٹرنیٹ پر پوسٹ کر دی۔ اس سب معاملے کے بعد پورے فلپائن میں ریٹا کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا اور کئی فلپائنی ماڈلوں نے انہیں خوب سراہا۔ ریٹا کا تعلق ایک برادری سے ہے جسے باجاؤ کہا جاتا ہے اور اسی مناسبت سے وہ باجاؤ گرل کے نام سے راتوں رات مشہور ہوئیں اور غربت سے نکل آئیں۔

اس کے بعد ریٹا کو مختلف ٹی وی پروگراموں میں انٹرویو کے لئے خصوصی مہمان کے طور پر بلایا گیا۔ بعد ازاں خوبرو ماڈل ریٹا نے بِگ برادر میں سب سے کم عمر شریک کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کیا۔ اس کے بعد وہ دنیا کے مہنگے ترین برانڈز کی ماڈل بھی بنیں۔ یہاں تک کہ وہ لاکھوں کروڑوں کی آمدنی حاصل کرنے لگیں۔

2018 میں ریٹا نے اپنا نیا گھر تعمیر کروایا اور اب بھی سوشل میڈیا پر ان کے مداحوں کی بڑی تعداد موجود ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.