لاک ڈاؤن : مرد حضرات بغیر نائی کے کیسے ہئیر کٹنگ، شیو وغیرہ گھر پر خود ہی کرسکتے ہیں؟ جانیں کارآمد طریقے

image

لاک ڈاؤن کے دوران مرد حضرات حجام کی دکانیں بند ہونے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں لیکن اگر وہ یہ کام خود ہی گھر پر کرلیں تو اس سے نہ صرف ان کے بال کٹ جائیں گے، داڑھی اور مونچھوں کی سیٹنگ بھی ہوجائے گی اور ساتھ ہی اپنا فیشل بھی گھر بیٹھے کرلیں گے۔ کام بھی ہوجائے گا اور آپ سمارٹ بھی نظر آئیں گے۔

ان چند ٹپس کو اپنائیں اور اپنی خوبصورتی کو بڑھائیں:

٭بالوں کی کٹننگ: اپنے بالوں کو اس طرح کاٹیں کہ گرمی کا بھی احساس زیادہ نہ ہو اور نہ آٌپ کا لٗک look برا لگے۔ گھر میں لگے بڑے شیشے کے سامنے جاکر کھڑے ہوجائیں اور ہاتھ میں قینچی اور ریزر رکھیں آرام آرام سے کاٹتے جائیں خود اپنا نائی کا خرچہ بھی بچا لیں اور بال بھی کاٹ لیں۔



٭ شیوو: داڑھی اور مونچھیں بھی ہلکی سی کاٹ لیں ان کی بھی اچھی طرح سیٹنگ کرلیں کہ چہرہ بھی کھلا کھلا لگے۔ شیونگ مشین اٹھائیں شیشہ کو دیکھتے جائیں جہاں جہاں سے برے لگ رہے بال یا کوئی اسٹائل بنانا چاہتے ہیں تو بس ٹریمر چلاتے جائی۔ لیجئیے ہوگئے آپ تیار۔۔



٭ کلینزنگ: ہفتے میں ایک دن آپ لوگ بھی ضرور چہرے کی کلینزنگ کریں تاکہ ہفتے بھر کی گردوغبار اور گندگی ختم ہوجائے۔ اور زیادہ نہیں تو صرف لیموں کے رس کو لگا کر چہرے کی مالش کرلیں لیجئیے کلینزنگ ہوگئی۔



٭ ناخن مردوں کے بڑھے ہوئے ناخن کسی کو بھی نہیں پسند ہوتے اور جو لوگ ایک انگلی کا ناخن بڑھاتے ہیں وہ تو اور زیادہ برا لگ رہا ہوتا ہے اس لئے کوشش کریں کہ آپ اپنے ناخنوں کو کاٹ کر رکھیں اور ان کی صفائی بھی کیا کریں۔

٭ سن بلاک: گھر سے نکلتے وقت سن بلاک کا استعمال کریں تاکہ گرمی اور تپش سے چہرہ نہ تو خراب ہو اور نہ ہی آپ کی جلد پر کوئی مضر اثر پڑے۔ ذرا سا بدلاؤ اگر آپ کی شخصیت میں مثبت اثر لے آئے تو اسے اپنائیے اور اپنا اعتماد بڑھائیے!


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.