لاک ڈاؤن میں گھر پر رہتے ہوئے کام کرنے والوں کے لیے چند اہم ہدایات

image

کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال برقرار ہے جبکہ متعدد افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ لوگ اپنے گھروں میں رہتے ہوئے آفس کا کام کررہے ہیں۔

آفس کا کام گھر سے کرنے میں خاصی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، آفس میں آپ یکسوئی سے کام کرسکتے ہیں لیکن گھر میں آپ کی توجہ بنٹی رہتی ہے۔ سب سے بڑی دشواری کا سامنا تو ایک ہی جگہ بیٹھ کر کام کرنا ہے، اور اگر وہ جگہ آرام دہ نہیں ہوئی تو الگ مسئلہ۔

پھر کچھ لوگوں کو انٹرنیٹ کے مسائل کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے، ان تمام تر مسائل سے بچاؤ اور انہیں کم کرنے کے لیے آج ہم آپ کو گھر میں کام کرنے کے حوالے سے چند ہدایات دیں گے۔

کام کرنے کے دوران ضروری ہے کہ آپ کا لیپ ٹاپ یا کمپیوٹر آپ کی آنکھوں کی سیدھ میں رکھا ہو، زیادہ اوپر یا زیادہ نیچے لیپ ٹاپ رکھ کر کام کرنے سے آپ کی آنکھوں اور سر میں درد ہوسکتا ہے جس سے آپ کو پریشانی ہو سکتی ہے۔

کام کرتے دوران ضروری ہے کہ آپ اپنے بیٹھنے کی پوزیشن کو نہ خراب کریں اور جھک کر یا ٹیڑھے ہو کر نہ بیٹھیں، ایسا کرنا گردن میں تکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔

7 یا 8 گھنٹے بنا رکاوٹ کے بیٹھ کر کام کرنے والے لوگوں کو چاہیے کہ وہ کام کے دوران ہر آدھے گھنٹے بعد تھوڑی دیر کے لیے کھڑے ہوں یا ہلکی پھلکی چہل قدمی کرلیں، اس سے وہ بہتر محسوس کریں گے-

کام کے دوران اپنی کمر کے پیچھے کوئی کشن یا تکیہ رکھ لیں اس طرح کرنے سے بھی آپ کو کام کرتے دوران آرام ملے گا اور آپ کا کام اچھی طرح سے ہو سکے گا۔

کرسی پر بیٹھے بیٹھے گردن اور ہاتھوں کی چند ورزش کرنے سے بھی آپ کی کمر اور گردن میں تکلیف نہیں ہوگی۔


About the Author:

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.