طیارے کے حادثے کے دوران حفاظتی تدابیر اپنانے پر جان بچنے کا کتنا امکان ہوسکتا ہے؟

image

ہوائی سفر کرتے وقت تمام تر حفاظتی تدابیر اپنانے پر کس حد تک جان بچنے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں اس کے بارے میں ہوا بازی کے ماہرین کی رائے جانیں اور آپ بھی اپنے سفر کو محفوظ بنائیں:

 اگر آپ ایمرجنسی ایگزٹ کے نزدیک 5 قطاروں میں موجود کسی سیٹ پر بیٹھے ہیں تو کسی حادثے کی صورت میں آپ کے بچنے کا امکان زیادہ ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر ان دروازوں کے قریب آگ بھڑک جائے تو بچنا یکسر ممکن نہیں ہوتا۔

 ایمرجنسی ایگزٹ والی سیٹ پر بیٹھے مسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ٹیک آف اور لینڈنگ کے دوران دروازے کے سامنے اپنا کوئی سامان (عموماً بیگ) نہ رکھیں۔

 حفاظتی اقدامات غور سے سنیں ۔جہاز اڑنے سے قبل کیبن کریو یا ویڈیو کے ذریعہ بتائی جانے والی حفاظتی اقدامات غور سے سنیں۔یہ کسی ہنگامی صورتحال میں آپ کے لیے کارآمد ثابت ہوتی ہیں۔

 سفر کے دوران آپ کی آگے کی سیٹ کی جیب میں ائیر لائن سیفٹی کارڈ رکھا ہوتا ہے۔ اسے غور سے پڑھیں۔ یہ آپ کو بتاتا ہے کہ ہنگامی صورتحال میں کیا کرنا ہے، اور جہاز میں موجود آلات و سہولیات کیسے آپ کی جان بچا سکتے ہیں۔

 ٹیک آف اور لینڈنگ سے قبل سیٹ بیلٹ پہن لیں۔یہ آپ کو چھوٹے موٹے جھٹکے یا حادثے کے دوران محفوظ رکھ سکتی ہے۔

 دوران سفر سونے سے قبل بھی سیٹ بیلٹ باندھیں تاکہ بے خبری میں کسی حادثے کا شکار بننے سے محفوظ رہ سکیں۔

 جہاز میں داخل ہو کر سب سے پہلے ایمرجنسی راستوں کو دیکھیں اور انہیں ذہن نشین کرلیں۔

 لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران الرٹ رہیں ،موبائل، کتاب وغیرہ کو بیگ میں پہلے ہی رکھ دیں۔

 ہوائی سفر کے لیے آرام دہ لباس کا منتخب کریں۔ جوتے بھی فلیٹ اور ہلکے استعمال کریں۔

یہ چند ایک ایسے حفاظتی اقدامات ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے طور پر جان بچانے کے اصولوں پر عمل پیرا ہوسکتے ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.