شہزادہ ہیری فیس بک پر کیا کام کرتے تھے؟ دلچسپ انکشاف سامنے آگیا

image

برطانیہ کے شاہی خاندان سے علیحدگی اختیار کرنے والے پرنس ہیری سے متعلق ایک انکشاف سامنے آیا ہے۔

بین الاقوامی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پرنس ہیری نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پر اپنا خفیہ اکاؤنٹ اسپائک کے نام سے بنایا ہوا تھا، جسے وہ عام صارفین کی طرح استعمال کرتے تھے۔

پرنس ہیری نے خفیہ اکاؤنٹ رکھ کر شاہی خاندان کے سوشل میڈیا قواعد و ضوابط کو بھی توڑا۔

گزشتہ دنوں چیلسے ڈیوی سے ملاقات کے دوران پرنس ہیری نے خود ہی اس حوالے سے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے فیس بک پر ایک خفیہ اکاؤنٹ بنایا۔

رپورٹ کے مطابق شہزادہ ہیری کے اُس فیس بک اکاؤنٹ پر چار سو سے زائد دوست تھے جس میں برطانیہ کی مشہور شخصیات بھی شامل تھیں۔ بعد ازاں کچھ عرصے بعد پرنس نے اُس اکاؤنٹ کو ڈیلیٹ کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یہ بھی معلوم ہوا کہ پرنس ہیری نے اس اکاؤنٹ کو 2008 سے 2012 تک استعمال کیا تھا اور خود کو ایک عام صارف ظاہر کیا تھا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.