پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کیلئے براہ راست پرواز روانہ

اسلام آباد:(یکم جون 2020)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار امریکا کے لیے براہ راست پرواز روانہ ہوگئی،پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکہ سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ملکی تاریخ میں پہلی بار کوئی طیارہ پاکستان سے براہ راست امریکی شہر نیو جرسی پہنچے گا۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 8711 دو سو سے زائد مسافروں کو لے کر امریکا روانہ ہوئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مستقبل بنیادوں پر اجازت ملی تو پی آئی اے امریکا کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ پی آئی اے نے کچھ عرصہ قبل امریکا سے براہ راست پروازوں کی اجازت مانگی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

114