پاکستان کے 5 مشہور ڈرامے کون سے ہیں جو عرب ممالک سمیت کئی دوسرے ممالک میں ڈب کر کے دکھائے گئے ہیں؟

image

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اگر بات کی جائے تو پاکستان ٹیلی ویژن کے متعدد ڈرامے ماضی میں بے پناہ مقبولیت حاصل کرتے رہے اور بعد میں نجی چینل سے نشر ہونے والے کئی ڈرامے عرب ممالک کے ساتھ دنیا بھر میں مقبول ہوئے۔

ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستانی ڈراموں کو پوری دنیا میں پسند کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں ایک پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے ایک اور سنگ میل حاصل کیا ہے۔ ڈرامہ سیریل "ایسی ہے تنہائی" عربی زبان میں ڈب کیا جانے والا پہلا پاکستانی ڈرامہ ہے۔

پڑوسی ملک بھارت میں بھی پاکستانی ڈراموں کو بہت پسند کیا جاتا ہے اور باقاعدہ طور پر روزانہ بھارتی چینلز پر نشر بھی کئے جاتے ہیں۔

ڈرامہ سیریل ہم سفر کو عربی میں ڈب کرنے کے مڈل ایسٹ میں رفیق الروح کے نام سے دیکھا گیا اور یہ مشرقِ وسطیٰ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا ڈرامہ تھا۔ اس ڈرامے نے مڈل ایسٹ میں وہ مقام حاصل کیا جو آج ارطغرل غازی پاکستان میں حاصل کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ ملال، میرا نام یوسف ہے اور زندگی گلزار ہے جیسے ڈراموں کو بھی ڈب کرکے عرب اور مغربی ممالک میں نشر کے دیکھا گیا۔ ماضی میں پاکستان ٹیلی ویژن کے ڈرامے دیواریں وارث اور جنگل 80ء کی دہائی میں بھارت میں بے حد مقبول ہوئے۔

اس کے علاوہ ڈرامہ سیریل سنو چندا نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں مقبولیت کے ریکارڈز قائم کئے اسی طرح باہر ممالک میں بھی اس ڈرامے مختلف زبان میں ڈب کرکے بہت زیادہ دیکھا گیا۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.