وینس فلم فیسٹیول میں غزہ میں عام شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق دستاویزی فلم 'نازا' کی نمائش کی گئی، جسے شائقین اور نقادوں کی جانب سے 25 منٹ تک کھڑے ہو کر زبردست داد دی گئی۔
اسرائیلی صحافیوں یووال ابراہم اور ریچل زور کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم اسرائیلی انٹیلی جنس افسران اور فوجیوں کی چشم دید گواہیوں پر مبنی ہے۔
فلم سازوں نے امید ظاہر کی ہے کہ یہ حقائق ناظرین کے لیے اس معاملے پر خاموش رہنا ناممکن بنا دیں گے۔
واضح رہے کہ دستاویزی فلم 'نازا' وینس فلم فیسٹیول کے معتبر ترین گولڈن لائن ایوارڈ کی دوڑ میں شامل دیگر 21 فلموں کے ساتھ مقابلے میں موجود ہے۔