یہ اداکارہ شوگر کی مریضہ ہیں! 5 وہ مشہور بھارتی اداکار کون سے ہیں جن کو خطرناک بیماریاں ہیں؟

image

بالی ووڈ کی چمچماتی انڈسٹری پر اگر ہم نظر ڈالیں تو یوں لگتا ہے گویا یہ انڈسٹری خوشیوں سے بھرپور ہے اور یہاں کے لوگوں کو کسی قسم کا کوئی غم ہی نہیں ہے لیکن ایسا نہیں ہوتا۔

بالی ووڈ کے بہت سے اداکار ایسے ہیں جو کہ خطرناک بیماریوں سے لڑ رہے ہیں یا ماضی میں لڑ چکے۔

1) رجنی کانتھ

رجنی کانتھ بالی ووڈ انڈسٹری کے سپر اسٹار ہیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کو پھیپھڑوں کی شدید بیماری ہے۔ اس بیماری کا نام ایمیسس (emesis) ہے۔ اس میں مریض کو کھانسی کے ساتھ الٹیاں ہوتی ہیں اور پہلے رنگ کا بلغم بھی آتا ہے۔

2) الیانا ڈی کروز

بالی ووڈ کی ایک اور نامور اداکارہ الیانا ڈی کروز خطرناک مرض کا سامنا کر رہی ہیں۔ انہیں Body dysmorphic disorder ہے جو کہ ذہن پر اثر انداز ہوتا ہے۔ اس بیماری میں انسان کا ذہن اپنے اندر پائی جانے والی خامیوں کی طرف جاتا ہے۔ بہت حد تک الیانا کی یہ بیماری ٹھیک ہو چکی ہے۔

3) شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کو بھی شدید ڈپریشن رہ چکا ہے جس کے باعث ان کے جسم میں درد بھی ہوتا ہے۔ کنگ خان نے اس کا پتہ اپنے مداحوں کو ہرگز نہیں چلنے دیا۔

4) سونم کپورسونم کپور سے کون ناواقف ہوگا۔ خوبصورت مسکراہٹ والی یہ اداکارہ بھی شوگر جیسے مرض سے لڑ رہی ہیں۔ ان کو نو عمری سے ہی یہ مرض لاحق تھا لیکن اچھے ڈائیٹ پلان کی وجہ سے بہت حد تک انہوں نے اپنی شوگر پر قابو پایا ہوا ہے۔

5) دپیکا پڈوکون

دپیکا پڈوکون متعدد بار اپنے انٹرویوز میں بتا چکی ہیں کہ انہیں کتنا سخت ڈپریشن تھا۔ اداکارہ اس مرض سے بہادری سے لڑیں۔ تاہم اب وہ ڈپریشن سے بالکل پاک ہیں۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.