بالی ووڈ انڈسٹری بھارت کی ایک امیر ترین فلمی صنعت ہے۔ بالی ووڈ میں کام کرنے والے اداکاروں کی اپنی طرز زندگی کافی پرتعیش ہوتی ہے۔ وہ پرتعیش زندگی، مہنگی گاڑیاں، عالیشان لباس، اور غیر معمولی طور پر بیرونی سفر کرتے رہنا بے حد پسند کرتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ مشہور بالی ووڈ اداکار جو ایک فلم سے 40 سے 50 کروڑ کما لیتے ہیں ان کے پاس اپنے نجی جیٹ طیارے بھی موجود ہیں اور یہی ان کے اسٹائل اور مقبولیت کی سب سے بڑی علامت ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ اداکار کوئی بھی ہو وہ بادشاہوں والی زندگی بسر کرتے ہیں۔
آئیں ہم ان بھارتی اداکاروں کے بارے میں بتاتے ہیں جن کے پاس اپنے جیٹ طیارے موجود ہیں اور وہ انہی میں ملکوں ملکوں سفر کرتے ہیں۔
1- انیل کپور
اپنے مشہور فلمی ڈائلاگ جھکاس سے مقبولیت حاصل کرنے والے فلمی ستارے انیل کپور اپنی بہترین اداکاری کے سبب دنیا بھر میں جانے جاتے ہیں۔ انیل کپور کے پاس اپنا ذاتی طیارہ بھی موجود ہے جس میں وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لئے روانہ ہوتے ہیں۔
2- شلپا شیٹی
بھارتی معروف اداکارہ شلپا شیٹی نے متعدد فلموں میں کام کیا اور وہ بہترین ڈانسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک فٹنس ماسٹر بھی ہیں جو دوسروں کو اس حوالے سے ٹریننگ بھی فراہم کرتی ہیں۔ خیال رہے ان کے شوہر راج کندرا بھارت کی مشہور کاروباری شخصیت ہیں اور انہوں نے اپنی اہلیہ شلپا کو ایک نجی طیارہ دیا ہوا ہے۔
3- اجے دیوگن
بالی ووڈ کا مشہور نام اجے دیوگن فلمی صنعت کے سینئر ترین اداکار ہیں اور انہوں نے بالی ووڈ کو گنگا جل، کال، گول مال، سنگھم اور بیشتر بڑی ہٹ فلمیں دی ہیں۔ اجے دیوگن کے پاس بھی پرائیوٹ جیٹ موجود ہے۔
4- مادھوری ڈکشت
بالی ووڈ کی مقبول اور خوبصورت انداز میں رقص کرنے والی نامور ترین اداکارہ مادھوری ڈکشت کے پاس بھی اپنا سجیلا جیٹ طیارہ موجود ہے جو کہ ساتھ ہی ساتھ ان کی شخصیت کو بھی ابھارتا ہے۔
5- سلمان خان
آخر میں بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان جن کے پاس کسی چیز کی کمی نہیں، بھارتی فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والی مشہور ترین شخصیت ہیں۔ سلمان خان اپنی ہر فلم میں تقریبا 40 سے 50 اور اشتہارات کو ملا کر تقریباؐ 60 کروڑ تک کما لیتے ہیں۔ اور اس میں کوئی شک نہیں کہ سلمان خان بھی ذاتی جیٹ طیارہ رکھتے ہیں۔