اے سی کم بل میں چلانے کا آسان طریقہ جانیں اور بچائیں ماہانہ کئی یونٹس تاکہ بجلی کا بل آئے آدھا

image

چلچلاتی گرمی عروج پر ہے اور ایسے حالات میں جس کے پاس گھر میں اے سی ہے ان کے لیئے تو وہ کسی نعمت سے کم نہیں ہے کیونکہ اے سی دوپہر اور رات کے وقت جب چل جائے تو سارے جسم کی گرمی منٹوں میں بھاگ جاتی ہے۔

لیکن وہیں اس نعت میں خلل بجلی کے بل کی وجہ سے ہوتا ہے کہ جب اے سی چلے اور بجلی کا بل آسمان سے باتیں کرنے لگے۔

اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ اے سی تو چلے مگر بل نہ بڑھے تو گھبرائیں نہیں بس ان طریقوں پر عمل کریں اور بل کی فکر سے آزاد ہوجائیں۔

• جب آپ اے سی چلائیں تو گھر کی تمام اضافی لائٹ اور پنکھے وغیرہ سب بند کردیں۔

• اے سی چلا کر کوشش کریں کہ کپڑوں پر استری وغیرہ نہ کریں کیونکہ استری پہلے ہی یونٹ زیادہ کھینچتی ہے اور اے سی کے ساتھ چلنے سے اضآفی منٹ بھر جاتے ہیں لہٰذا اے سی کے ساتھ استری کا استعمال ترک کردیں۔

• کوشش کریں کہ جب اے سی چلائیں تو گھر کے دیگر تمام الیکٹرونکس کے آئٹم بند رہیں تاکہ بجلی کے میٹر پر زیادہ زور نہ پڑے۔

• اے سی کو پندرہ سے بیس منٹ چلائیں اور کمرے کو بند کردیں تاکہ جلد ہی کمرہ ٹھنڈا ہوجائے اور بیس منٹ بعد اے سی کو بند کردیں، یوں آپ کو ٹھنڈک بھی مل جائے گی اور بجلی کے یونٹ بھی کم استعمال ہوں گے۔

• صبح اٹھ کر آپ اے سی کو بند کردیں اور پنکھے چلالیں تاکہ یہاں بھی آپ بجلی کو بچا سکیں۔

• گھر میں انرجی سیورز کی جگہ ایل ای ڈ لائٹس کا استعمال کریں کیونکہ یہ کم بجلی صرف کرتی ہیں۔ • فریج گھر کی واحد الیکٹرونک آئٹم ہے جو مستقل چلتی ہے، لہٰذا فریج میں یا فریزر میں بہت گرم چیزیں نہ رکھیں کیونکہ اس سے بجلی کے یونٹس پر زیادہ پڑتا ہے اور وہ تیزی سے بھاگتے ہیں۔

• سپلٹ اے سی کی جگہ انورٹر گھروں میں استعمال کریں کیونکہ یہ چار ماہ چلنے کے بعد بجلی کم صرف کرتا ہے۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.