دنیا کے 10 امیر ترین ممالک جن کے پاس سب سے زیادہ سونا ہے۔۔۔ ان 10 ملکوں میں پہلے نمبر پر کون ہے؟ جانیں انتہائی اہم معلومات اس خبر میں

image

دنیا کے مختلف ممالک کے مرکزی بینک بہت سا سونا ذخیرہ کرتے ہیں، اور اس میں ہر سال ہی اضافہ دیکھا جا رہا ہے، گزشتہ سال سونے کے ذخائر میں 650 ٹن تک کا اضافہ ہوا ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق سال 2019 میں دنیا بھر کے مرکزی بینکوں میں 650 ٹن سونا جمع کیا گیا تھا جبکہ 2018 میں سونا جمع کیے جانے کی تعداد 656 ٹن تھی جو کہ گزشتہ 50 سالوں کے دوران جمع کی گئی سب سے زیادہ مقدار تھی۔

تاہم اس وقت دنیا بھر کے ممالک کی جانب سے بینکوں سے سونا نکالے جانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، زیادہ تر یہ سونا نکالے جانے کی کوششیں دنیا میں سب سے بڑی تعداد میں سونا ذخیرہ کرنے والے دو بڑے بینک نیو یارک فیڈرل ریزرو اور بینک آف انگلینڈ میں دیکھی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب اس سال ترکی کے مرکزی بینک کی جانب سے 148 ٹن سونا خریدا گیا ہے جس کے بعد ترکی اس سال کا سب سے زیادہ سونا خریدنے والا ملک بن گیا ہے۔

تاہم ورلڈ گولڈ کونسل کی جانب سے مرتب کردہ نئے اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں سونے کے سب سے زیادہ ذخائر رکھنے والے 10 ممالک کی فہرست یہ ہے۔

٭فہرست میں سب سے زیادہ سونا رکھنے والا ملک امریکا ہے جس کے پاس 8,133.5 ٹن سونا ہے جو کہ غیر ملکی ذخائر کے فیصدکے لحاظ سے 78.9 فیصد بنتا ہے، امریکا کے پاس 3 ممالک کے مجموعی سونے کے برابر سونا ہے۔

٭دوسرے نمبر پر جرمنی ہے، جرمنی کے پاس 3,363.6 ٹن سونا ہے جو کہ غیر ملکی ذخائر کے فیصد کے لحاظ 75.2 فیصد بنتا ہے۔

٭تیسرے نمبر پر اٹلی ہے، اٹلی کے پاس 2,451.8 ٹن سونا ہے، غیر ملکی ذخیرہ کے لحاظ سے یہ دنیا کا 70.8 فیصد سونا بنتا ہے۔ متعدد ممالک کی طرح اٹلی کے پاس بھی اپنا سونا موجود نہیں، اٹلی نے یہ سونا دنیا کی دیگر بینکوں میں ذخیرہ کیا ہوا ہے۔

٭فہرست میں چوتھا نمبر فرانس کا ہے، فرانس کے پاس 2,436 ٹن سونا ہے، غیر ملکی ذخیرہ کے لحاظ سے یہ سونا 65 فیصد بنتا ہے۔

٭روس کا اس فہرست میں نام پانچویں نمبر پر آتا ہے، روس کے پاس 2,299.2 ٹن سونا موجود ہیں جو کہ غیر ملکی ذخائر کے مطابق 22.6 فیصد بنتا ہے۔

٭چین اس فہرست میں چھٹے نمبر پر کھڑا ہے، چین کے پاس 1,948.3 ٹن سونا ہے جبکہ یہ فیصد کے لحاظ سے 3.4 فیصد بنتا ہے۔ چین دنیا کا سب سے بڑا پروڈیوسر ہے، جو عالمی طور پر کان کی پیداوار کا 12 فیصد بنتا ہے۔

٭ساتواں نمبر سوئٹزرلینڈ کا ہے، اس ملک کے پاس 1,040 ٹن سونا ہے جبکہ فیصد کے لحاظ سے یہ 6.5 فیصد بنتا ہے۔ سوئٹزرلینڈ فی کس سونے کے سب سے بڑے ذخائر کا مالک ہے۔

٭جاپان اس فہرست میں آٹھویں نمبر پر ہے، جاپان کے پاس 765.2 ٹن سونا ہے جبکہ فیصد کے لحاظ سے یہ سونا 3.1 فیصد بنتا ہے جبکہ جاپان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت کی حیثیت رکھتا ہے۔

٭بھارت کا اس فہرست میں نواں نمبر ہے، بھارت کے پاس 654.9 ٹن سونا ہے جبکہ یہ دوسرے ملکوں کے فیصد کے لحاظ سے 7.5 فیصد بنتا ہے جبکہ ہندوستان سونے کا دوسرا سب سے بڑا صارف ہے۔

٭فہرست میں نیدرلینڈ کا دسواں نمبر ہے، نیدرلینڈ کے پاس 612.5 ٹن سونا ہے جبکہ غیر ملکی ذخائر میں فیصد کے لحاظ سے 70.9 فیصد بنتا ہے۔


About the Author:

خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.