ہماری منزل سری نگر ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی

ملتان (92 نیوز) نماز عید کی ادائیگی کے بعد وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری منزل سری نگر ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر اور مقبوضہ جموں و کشمیر کی عوام 5 اگست کو یوم استحصال منائیں گے، تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے 5 اگست کو اپنا حصہ  ڈالیں۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے نماز عید کے بعد میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ ملک میں عقل نا پید ہے، انہوں نے اعتراف کیا کہ ان کی حکومت حالات بہتر نہیں کر سکی لیکن، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ اس موقع پر انہوں نے مودی کو بھی ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پرسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے  تمام مسلمانان اسلام اور کشمیری بھائیوں کو عید کی مبارکباد پیش کی، انہوں نے کہا کہ سیکرٹریٹ نہیں جنوبی پنجاب کا صوبہ بننا چاہیے۔ تحریک انصاف کی حکومت جب تک رہے گی، عوام پر مصیبتیں بڑھیں گی۔

سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن اس عید پر حکومت ہو یا اپوزیشن، کوئی سیاسی رہنماء، کشمیری بھائیوں کو نہیں بھولا، ان کے جذبہ حریت کو سلام بھی پیش کیا گیا اور ان کی آزادی کے لیے دعا بھی کی گئی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

48