گزشتہ کچھ ماہ سے ہونے والے 5 دل دہلا دینے والے بڑے حادثات اور ان کے قیامت خیز مناظر۔۔۔

image

سال 2020 کے آغاز سے ہی اس سال کو کچھ لوگ برا بھلا کہہ رہے ہیں، کیونکہ نیا آنے والا سال لوگوں کے لیے خوشحالی اور نئی امیدیں لے کر آتا ہے، لیکن اس سال ایسا کچھ نہیں ہوا، رواں سال دنیا بھر میں ایسے افسوس ناک واقعات پیش آئے جسے ہر دیکھنے اور سننے والے کو بمشکل برداشت کرنا پڑا۔

آئیے بتاتے ہیں آپ کو کہ اس سال حال ہی میں پیش آنے والے 5 بڑے اور بھیانک واقعات کون سے ہیں؟

1) پی آئی اے طیارہ حادثہ

سال 2020 میں کورونا وائرس کے بعد پاکستانیوں کے ساتھ افسوس ناک واقعہ پی آئی طیارہ تباہ ہونے کی صورت میں پیش آیا، یہ ایک ایسا حادثہ تھا جس نے کئی روز تک لوگوں کو جگائے رکھا۔ طیارہ عیدالفطر سے کچھ روز قبل کراچی کے علاقے ماڈل کالونی کی آبادی پر گرا، جس سے درجنوں گھر تباہ ہوئے۔ یہ سنگین نوعیت کا افسوس ناک واقعہ تھا۔




2) انڈونیشیا میں سیلاب

اس سال انڈونیشیا میں خطرناک سیلاب آیا جس سے سینکڑوں افراد ہلاک ہوئے، جبکہ 4 لاکھ کے قریب افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ ملک کے کم سے کم 182 علاقے زیر آب آگئے اور دنیا نے قیامت خیز مناظر دیکھے۔




3) دہلی میں فرقہ ورانہ فسادات

ماہِ فروری میں دہلی میں ہندو مسلم فسادات شدت اختیار کرگئے، جس کے نتیجے میں 56 مسلمانوں کو سرعام قتل کردیا گیا اور مسلمانوں کو گھروں سے نکال کر مارا۔ اس واقعہ نے ساری انسانیت کو شرمسار کردیا۔




4) تال آتش فشاں پہاڑ

فلپائن کے شہر منیالا میں تش فشاں سے اچانک گرم لاوا ابل پڑا، آگ اس طرح بھڑکی جیسے دوزخ کا منظر سامنے ہو۔ می کی شدت سے ہزاروں لوگوں کا دم گھٹنے لگا، تاہم خوش قسمتی سے اس واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہ ہوا۔




5) لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکے

دو روز قبل لبنان کے دارالحکومت بیروت میں زور دار دھماکے ہوئے جس نے صرف ایک شہر ہی نہیں بلکہ پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، تفصیلات کے مطابق دھماکہ اتنا شدید تھا کہ تقریباً دس کلو میٹر دور تک آبادی میں عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور بلڈنگز ہل کر رہ گئیں جبکہ قریبی عمارتیں تو زمین بوس ہو کر رہ گئیں ہیں۔ دھماکے کے نتیجے میں کئی قیمتی جانوں نے ضیاع ہوا۔




About the Author:

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.