نویں سے بارھویں جماعت کے طلباء کے لیے اہم ترین خبر۔۔۔ ایک اہم مضمون کا اضافہ

image

سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں جماعت تک ایک اہم مضمون کو تعلیمی نصاب کا حصہ بنا دیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے نویں سے بارہویں تک ''بنیادی حقوق'' (basic Rights) سے متعلق مضمون کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ میں آئین میں دیے گئے بنیادی انسانی حقوق نصاب میں شامل کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت اس متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی۔

محکمہ تعلیم سندھ نے پیش رفت رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردی، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نویں سے بارہویں تک بنیادی حقوق سے متعلق مضمون کتب میں شامل کر دیے ہیں۔

اے جی سندھ کا اس متعلق کہنا تھا کہ 'سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بنیادی حقوق نصاب تعلیم کا حصہ بنے ہیں، آئین عوام کو کون سے حقوق دیتا ہے، طلباء حصول تعلیم میں جان سکیں گے'۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.