میٹرک بورڈ نے دہم جماعت جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ)اور قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا

image

میٹرک بورڈ نے دہم جماعت جنرل گروپ (ریگولر و پرائیویٹ)اور قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات 2020کے نتائج کا اعلان کر دیا

جنرل گروپ ریگولر میں کامیابی کاتناسب 99.87اورپرائیویٹ میں 98.86فیصد رہا، چیئرمین میٹرک بورڈ

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک جنرل گروپ ریگولروپرائیویٹ اور قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے سالانہ امتحانات برائے 2020 کے نتائج کا اعلان کر دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے مشکلات درپیش آئی ہیں لیکن اس کے باوجود ہم نے نتائج کے اجرا کو بروقت یقینی بنایاہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں سال امتحانات منسوخ ہونے کے باعث صرف ان طلباء و طالبات کو پروموٹ کیا گیا ہے جنہوں نے اپنے سالانہ امتحانی فارم جمع کروائے تھے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ طلباء و طالبات جو نہم جماعت 2019 میں پانچوں پرچوں میں پاس تھے ان کے ٹوٹل حاصل کردہ نمبروں میں3فیصد اضافی نمبر دے دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ایسے امیدوار جو ایک یا دو پرچوں میں فیل تھے مگر ان کے نمبر 60 فیصد یا اس سے زیادہ تھے ان کو فیل شدہ پرچوں میں ایورج مارکس دیئے گئے ہیں جبکہ 60فیصد سے کم نمبروں والے امیدواروں کو صرف پاسنگ مارکس دے کر انہیں پروموٹ کر دیا گیا ہے۔مزید براں جنرل گروپ ریگولر میں 13543امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جن میں 3747لڑکے اور 9796لڑکیاں شامل ہیں ۔کامیابی کا تناسب97.87فیصد رہا۔ کامیاب امیدواروں میں 333اے ون گریڈ، 1179 اے گریڈ، 2046 بی گریڈ، 3148 سی گریڈ، 3946 ڈی گریڈاور 2874 نے ای گریڈحاصل کیا۔ اسی طرح پرائیویٹ جنرل گروپ میں8456امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، جن میں 6215 لڑکے اور 2241لڑکیاں شامل میں ہیں۔ پرائیویٹ گروپ میں کامیابی کا تناسب 98.86فیصد رہا۔کامیاب امیدواروں میں 35اے ون گریڈ، 344 اے گریڈ، 992بی گریڈ، 1932سی گریڈ، 2748 ڈی گریڈاور 2309 نے ای گریڈحاصل کیا۔ تمام جنرل ریگولر اور پرائیویٹ میں مجموعی کامیابی کا تناسب 99.49 فیصد رہا۔اسی طرح قوت و سماعت سے محروم خصوصی طلبہ کے155 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ تمام امیدواروں کو پروموٹ کر دیا گیا ہے ، نتائج میں کامیابی کا تناسب 100 فیصد رہا۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.