یہ تو لاکھوں روپے گھومنے میں ہی لگا دیتی ہیں۔۔۔ 5 مشہور شوبز اداکارائیں جنہیں سیر و سیاحت کا بہت شوق ہے

image

سیر و سیاحت کسے پسند نہیں ہوتی؟ مختلف ممالک کے خوبصورت شہروں کو دیکھنا یا پاکستان کے شمالی علاقہ جات میں جا کر کچھ وقت رہنا زیادہ تر نوجوانوں کا جنون ہوتا ہے۔ بہت سے لوگ اس کے لیے پیسے بھی جمع کرتے ہیں اور پھر اپنی فیملی یا دوستوں کے ساتھ گھومنے نکل جاتے ہیں۔

ہماری شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی متعدد اداکارائیں بھی سیر و سیاحت کی کافی شوقین ہیں جس کا اندازہ ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو دیکھ کر لگایا جا سکتا ہے۔

آج ہم آپ کو ان 5 اداکاراؤں کے بارے میں بتائیں گے جنہیں گھومنے کا بہت شوق ہے۔

1) سمبل اقبال

سمبل اقبال پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ ہیں، ان کی اداکاری ہر ڈرامے میں ہی بہترین ہوتی ہے۔ اداکارہ کو خبروں کی زینت بننا زیادہ پسند نہیں، یہ ہی وجہ ہے کہ وہ کسی بھی قسم کے اسکینڈل سے دور رہتی ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر زیادہ ایکٹو بھی نظر نہیں آتیں لیکن انسٹاگرام پر یہ اپنی تصاویر ضرور اپ لوڈ کرتی ہیں۔ سمبل اقبال کو گھومنے کا بے حد شوق ہے، جس کا اندازہ ہم ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے لگا سکتے ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں باکو آذربائیجان کا سفر کیا جس میں ان کے ساتھ حنا الطاف بھی تھیں۔

چند تصاویر ملاحظہ کیجیے۔






2) صبا قمر

صبا قمر کا شمار بھی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کو سیر و سیاحت سے کافی لگاؤ ہے۔ اداکارہ اکثر ہی گھومتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں، پھر وہ اندرونِ ملک سفر ہو یا بیرونِ ملک۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ صبا لاکھوں روپے محض گھومنے میں ہی لگاتی ہیں۔





3) حنا الطاف

حنا الطاف بھی گھومنے پھرنے کی کافی شوقین ہیں، ان کی آدھی سے زیادہ انسٹاگرام پوسٹ سیر و سیاحت کی تساویر سے بھری پڑی ہیں۔ اداکارہ کئی ممالک گھوم چکی ہیں، جبکہ کچھ عرصہ قبل انہوں نے ترکی اور آذربائیجان کا دورہ کیا تھا۔






4) اقراء عزیز

اقراء عزیز سے کون ناواقف ہوگا؟ ان کے مداح یہ بہت اچھی طرح جانتے ہیں کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ کو گھومنے کا کس حد تک شوق ہے۔ اداکارہ آئے دن بیرونِ ملک خوبصورت جگہوں پر گھومنے گئی ہوتی ہیں۔ اداکارہ کچھ عرصہ قبل تھائی لینڈ اور ترکی چھٹیاں گزارنے گئی تھیں۔





5) ثروت گیلانی

پاکستان کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی کسی تعارف کی محتاج نہیں، انہیں گھومنے کا بے حد شوق ہے۔ ثروت اب تک کئی ممالک کی سیر کرچکی ہیں۔ ملاحظہ کیجیے اداکارہ کے لندن ٹور کی تصاویری جھلکیاں۔





About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.